میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے علاج کی تفصیلات طلب کر لیں

میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے علاج کی تفصیلات طلب کر لیں
میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے علاج کی تفصیلات طلب کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ،نوازشریف کے سروسز ہسپتال، پی آئی سی اور لندن میں علاج کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم ایس جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی رپورٹس سے متعلق اہلخانہ اور جیل حکام کو آگاہ کردیا ہے، سابق وزیراعظم کے روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ ہو رہے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ نوازشریف شوگر اور بلڈپریشرکیلئے پہلے والی دوائیں ہی استعمال کر رہے ہیں اور ان کی شوگر اور بلڈپریشر کنٹرول میں ہے ۔
ڈاکٹر عاصم کا کہناتھا کہ محکمہ داخلہ نوازشریف سے جس کی ملاقات کی ہدایت دیتی ہے،صرف ان کو ملاقات کی اجازت ہے ،میڈیکل بورڈرپورٹس فائنل ہونے کے بعد محکمہ داخلہ کو بھیجے گاجبکہ رپورٹس فائنل ہونے کے بعد میڈیا کوبھی آگاہ کیا جائے گا۔
ایم ایس جناح ہسپتال کا کہناتھا کہ گزشتہ روزنوازشریف کی ای سی جی اورایکوکارڈیوگرافی کی گئی تھی،سینئرپروفیسرزنوازشریف کی صحت سے متعلق آج دوبارہ مشاورت کریں گے،میڈیکل بورڈکی سربراہی کارڈیک سپیشلسٹ زبیراکرم کررہے ہیں۔