سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک سی پیک کا حصہ بن سکتا ہے: چین

سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک سی پیک کا حصہ بن سکتا ہے: چین
سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک سی پیک کا حصہ بن سکتا ہے: چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چاو¿ لی جیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت کوئی بھی ملک چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کا حصہ بن سکتا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی چیف آف مشن چین کا کہنا تھا کہ سی پیک تیسرے فریق کی شمولیت کے لیے کھلا پروگرام ہے اور تیسرے فریق کو سی پیک کا حصہ بنانے پر چین کو کوئی تحفظات نہیں۔چائو لی جیان نے کہا کہ تیسرے فریق کو اسٹریٹیجک پارٹنر بنانے پر پاک چین بات ہو سکتی ہے جب کہ تیسرے فریق کی شمولیت کو ممکن بنانے پر پاک چین مذاکرات جاری ہیں۔چائو لی جیان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے نئے مرحلے میں اب خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں گے۔دفاعی امور کے ماہر مشاہد حسین سید نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب گوادر میں ایشیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری قائم کرےگا جس پر 10 ارب ڈالر لاگت آئے گی، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک اقتصادی تعاون پہلی بار قائم ہو رہا ہے۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ موجودہ اقتصادی منصوبوں پر (ن) لیگ دور میں اسحاق ڈار نے بات شروع کی تھی تاہم سعودی عرب سے تعلقات حکومت، شخصیت یا جماعت سے بالاتر ہیں۔سینیٹر عبدالقیوم کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں کو پہلے چینی اور اب سعودی سرمایہ کاری سے تکلیف ہے، پاکستان کو سفارتی تنہا کرنے اور بدنام کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔