بھارتی الزامات خطے کے امن کے مفاد میں نہیں ہیں، دفتر خارجہ

بھارتی الزامات خطے کے امن کے مفاد میں نہیں ہیں، دفتر خارجہ
بھارتی الزامات خطے کے امن کے مفاد میں نہیں ہیں، دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری خارجہ پاکستان تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان پر بھارتی الزامات خطے کے امن کے مفاد میں نہیں ہیں۔ بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر متضاد مواد کو جواز بنانا حقائق کے برخلاف ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے پاکستان پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو تیسرے روز بھی بریفنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ تیسرے روز افریقی سفیروں کو بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بھارتی الزامات خطے کے امن کے مفاد میں نہیں ہیں جب کہ پاکستان پلوامہ حملے کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر متضاد مواد کو جواز بنانا حقائق کے برخلاف ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بریفنگ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ دفتر خارجہ میں بریفنگ کا مقصد بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کے بعد لگائے گئے بے جا الزامات پر حقاق بیان کرنا تھا۔