سانگلہ ہل پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، 2 جوڑے انتہائی شرمناک حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) ڈی پی او ننکانہ محمد نوید کی خصوصی ہدایت پر مقامی تھانہ سٹی کی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہا، پولیس نے جسم فروشی کے اڑے پر چھاپہ مار کر دو جوڑے حرام کاری میں مصروف برہنہ حالت میں گرفتار کرلئے، نائکہ منیراں بی بی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔
خبریں میڈیا گروپ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے انچارج محمد رمضان ڈوگر کو اطلاع ملی کہ محلہ احمد آباد میں گلی نمبر 11 میں منیراں بی بی نامی عورت اپنے گھر میں قحبہ خانہ بنارکھا ہے، جہاں جسم فروشی کا مکروہ دھندہ کرواتی ہے، جس پر تھانہ انچارج نے سب انسپکٹر محمد عرفان کی سربراہی میں ریڈنگ پارٹی تشکیل دی، جس نے لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ قحبہ خانہ پر چھاپہ مارا، پولیس کو آتے دیکھ کر نائکہ منیراں بی بی فرار ہوگئی، جبکہ قحبہ خانہ سے دو جوڑوں کو رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ہونے والے جوڑوں میں عابد رضا اور صائمہ، محمد عمران اور شمیم شامل ہیں، صائمہ نائکہ منیراں بی بی کی اپنی بیٹی ہے، گرفتار ہونے والی خواتین شادی شدہ ہیں، ان کے قبضہ سے وصول کی گئی رقم ایک ہزار روپے بھی برآمد کرلی گئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے حولات میں بند کردیا، انچارج تھانہ سٹی محمد رمضان ڈوگر نے کہا کہ ڈی پی او محمد نوید کی ہدایت پر شہر بھر میں جسم فروشی جیسا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے۔