ایک مرتبہ پھر ٹائی ٹینک بحری جہاز تعمیر کے آخری مراحل میں

ایک مرتبہ پھر ٹائی ٹینک بحری جہاز تعمیر کے آخری مراحل میں
ایک مرتبہ پھر ٹائی ٹینک بحری جہاز تعمیر کے آخری مراحل میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) 1912ءمیں سمندر میں غرق ہونے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک کو آفاقی شہرت حاصل ہوئی۔ اب چینی سرمایہ کار اربوں روپے کی لاگت سے ایک اور ٹائی ٹینک تیار کر رہے ہیں ۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ جہاز ڈوبنے والے ٹائی ٹینک کی ہو بہو نقل ہو گی جو کہ سیون سٹار انرجی انویسٹمنٹ اور ووشینگ شپ بلڈنگ کمپنیاں مل کر تیار کر رہی ہیں جو کہ تعمیر کے آخری مراحل میں ہے اور اس کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔


رپورٹ کے مطابق اس جہازکو ٹائی ٹینک ٹو کا نام دیا گیا ہے جو چینی صوبے سیچوان میں بنایا جا رہا ہے۔ اس کی لمبائی 882فٹ اور بلندی 175فٹ ہو گی۔اس میں ٹائی ٹینک کے تمام فیچرز بنائے جائیں گے اور یہ اندر اور باہر سے ہو بہو ویسا ہی دکھائی دے گا۔تیاری کے بعد یہ جہاز سمندر میں سفر کرنے کی بجائے مستقل طور پر Romandiseaریزارٹ پر لنگرانداز رہے گا۔ یہ ریزارٹ چین کے دریائے چی (River Qi)پر واقع ہے۔ جہاز میں ہوٹل رومز بھی بنائے جائیں گے۔ کمپنیاں اس منصوبے پر 2016ءسے کام کر رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -