پلوامہ حملے کے بعد نفرت کی لہر نے انڈین کرکٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،کرکٹ کلب آف انڈیا نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا

پلوامہ حملے کے بعد نفرت کی لہر نے انڈین کرکٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،کرکٹ ...
پلوامہ حملے کے بعد نفرت کی لہر نے انڈین کرکٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،کرکٹ کلب آف انڈیا نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی سیکیورٹی فورسز پر پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان میں پاکستان کے خلاف انتہا پسندی کا محاذ گرم ہے اور بھارتی حکمرانوں سمیت ٹی وی چینلز پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں مصروف ہیں ،ایسے میں انتہا پسندی اور نفرت کی لہر نے کرکٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کرکٹ کلب آف انڈیا کے سیکرٹری نے ایسا مطالبہ کر دیا ہے کہ ہر کوئی حیران رہ جائے گا ۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹ کلب آف انڈیا (سی سی آئی کے سیکرٹری سریش بفافا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اب تک خاموش ہیں اور سامنے آکر اس حملے کے بارے میں کچھ نہیں بول رہے ،اس کا مطلب اور صاف نظر آ رہا ہے کہ کوئی نہ کوئی گڑبڑ ہے اس لئے ہندوستان کو اگلے ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ نہیں کھیلنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہکرکٹ کلب آف انڈیا کھیل کا ایک ادارہ ہے لیکن ہر کھیل سے پہلے ملک آتا ہے ،عمران خان کو جواب دینا چاہئے کیونکہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اور اگر ان کا یہ ماننا ہے کہ اس حملے میں پاکستان کا کوئی رول نہیں ہے توپھر وہ سامنے کیوں نہیں آرہے ؟ انہیں کھل کر سامنے آنا چاہئے،بھارت کے لوگ سچ جاننا چاہتے ہیں وہ سامنے نہیں آرہے ہیں تو ایسے میں اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی نہ کوئی گڑبڑ ہے۔سیکرٹری سی سی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پلوامہ حملے کے بعد کلب میں لگی ہوئی عمران خان کی تصویریں بھی ہٹا دی ہیں ،سر دست ان تصویروں کو ہم نے کپڑے سے ڈھکا ہے ،جلد ہی ہم عمران خان کی تصویروں کو مستقل طور پر ہٹانے کا فیصلہ کریں گے ۔

مزید :

کھیل -