”پاکستان میں20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا مزید۔۔“سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

”پاکستان میں20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ...
”پاکستان میں20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا مزید۔۔“سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی ولی عہد نے کہاہے کہ پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا پہلا مرحلہ مکمل کیا ، مزید سرمایہ کاری کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس میں 20ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے ، پاکستان ہمارادوست اور بھائی ملک ہے ،اس دوستی اور بھائی چارے کو مزید بڑھائیں گے ، پاکستان مستقبل کا ایک بہت اہم ملک ہے ، آج ہم نے پاکستان کے ساتھ بہت سے ایم او یو ز سائن کئے ہیں، 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کا پہلا مرحلہ مکمل کیاہے ، پاکستانی قیادت زبر دست اور پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میری سیاحت کے حوالے سے با ت ہوئی ہے ، اگلے 20برس میں پاکستان میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائے گا ، یقین ہے کہ پاکستان سیاحت کیلئے پرکشش ملک بنے گا ۔
انہوں نے کہا کہ آنیوالے وقت میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مزید پروان چڑھیں گے، سعودی عر ب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا ہے ،ہم اس معاملے کو دیکھیں گے ۔