سعودی ولی عہد کی آمد پر وزیر مہمانداری کسے بنادیا گیا؟ آپ بھی جانئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معزز مہمان سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیارکو وزیر مہمانداری مقرر کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں ،سعودی ولی عہد کی آمد پر معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا گیا اور وزیر اعظم ہاؤس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں سلامی دی،وزیر اعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عشائیہ دیا جا رہا ہے جس میں آرمی چیف سمیت ملک کی تمام اہم ترین شخصیات شریک ہیں ۔سعودی ولی عہد پاکستان میں 2 روز گذاریں گے اور اس دورے میں صدر مملکت ،وفاقی وزرا ،آرمی چیف ، چیئرمین سینیٹ ،سپیکر قومی اسمبلی سمیت اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے ۔حکومت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے وفد کی پاکستان آمد کے موقع پر وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیارکو وزیر مہمان داری مقرر کیا گیا ہے۔