تحریک انصاف کے وہ لوگ جن کی وجہ سے سعودی ولی عہد کے دورے سے ملنے والے فوائد خطرے میں پڑسکتے ہیں

تحریک انصاف کے وہ لوگ جن کی وجہ سے سعودی ولی عہد کے دورے سے ملنے والے فوائد ...
تحریک انصاف کے وہ لوگ جن کی وجہ سے سعودی ولی عہد کے دورے سے ملنے والے فوائد خطرے میں پڑسکتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں شامل لوگوں کی سمجھ اور پاکستان کی ضروریات میں بہت بڑا فر ق ہے ، اس لئے مجھے لگتا ہے کہ کہیں سعودی ولی عہد کے دورے سے حاصل ہونیوالے مواقع نہ ضائع ہوجائیں۔

دنیانیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ تحریک انصاف کے حکومت میں شامل لوگوں کی سمجھ اور پاکستان کی ضروریات میں بہت بڑا فر ق ہے ، اس لئے مجھے لگتا ہے کہ کہیں سعودی ولی عہد کے دورے سے حاصل ہونیوالے مواقع نہ ضائع ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل لوگوں کو یہ پتہ ہے کہ دنیا میں اچھی کاریں کہاں بنتی ہیں؟ لیکن یہ پتہ نہیں ہے کہ ملک میں چھوٹی کار کیسے بنانی ہے اوراس کو ملک میں کیسے مقبول کرنا ہے ؟انہوں نے کہا کہ ملک کی اندرونی سیاست جتنی اچھی ہوگی ، اس کااتنا ہی اچھا اثر سعودی عرب سے آنیوالے معزز مہمانوں پر بھی پڑے گا اوردنیابھرمیں بھی جائیگا ۔

مزید :

قومی -