” سیاحت میں سعودی عرب ہم سے آگے ہوسکتا ہے لیکن اس چیز میں ہم سب سے آگے ہیں “ وزیر اعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ سعودی ولی عہد سمیت شرکا قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے

” سیاحت میں سعودی عرب ہم سے آگے ہوسکتا ہے لیکن اس چیز میں ہم سب سے آگے ہیں “ ...
” سیاحت میں سعودی عرب ہم سے آگے ہوسکتا ہے لیکن اس چیز میں ہم سب سے آگے ہیں “ وزیر اعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ سعودی ولی عہد سمیت شرکا قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاہدوں کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سعودی عرب سیاحت میں پاکستان سے آگے ہوسکتا ہے لیکن پہاڑوں کے معاملے میں ہم سب سے آگے ہیں۔ وزیر اعظم کی اس بات پر سعودی ولی عہد سمیت شرکا قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کے لوگ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے ، ہمیشہ مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کی مدد کی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئے لیول پر جارہے ہیں، اب ایسا تعلق قائم ہورہا ہے جس کا دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا ’ میں 6 مہینے پہلے وزیر اعظم بنا اور اس دوران سب سے بہترین لمحہ وہ آیا جب مجھے محمد بن سلمان کی وجہ سے کعبہ اور روضہ رسولﷺ کے اندر جانے کا موقع ملا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں‘۔
سیاحت کے شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سیاحت اتنی ترقی نہیں کرسکی۔ محمد بن سلمان نے گاڑی میں بتایا کہ سعودی عرب میں اس وقت 80 ملین سیاح آرہے ہیں اور وہ اسے 100 ملین تک لے جانا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب دوسرے طریقوں سے سیاحت میں ہم سے آگے رہے گا لیکن پہاڑوں کے معاملے میں ہمارا کوئی مقابلہ نہیں ہے، اس معاملے میں ہم سعودی عرب سے آگے ہیں۔وزیر اعظم کی اس بات پر ولی عہد محمد بن سلمان سمیت تقریب کے شرکاءقہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے ۔
عمران خان نے ولی عہد کو مخاطب کرکے کہا میری خواہش تھی کہ آپ زیادہ سے زیادہ عرصہ پاکستان میں قیام کرتے لیکن سکیورٹی مسائل کی وجہ سے ایسا نہیں ہوسکتا، سکیورٹی کا مسئلہ نہ ہوتا تو آپ دیکھتے کہ کیسے گلیوں میں لاکھوں لوگ آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ وزیر اعظم کی اس بات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ اور مہمانوں سمیت شرکا نے بھرپور تالیاں بجائیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -