”جس جگہ حکومتی کمزور ی تھی وہا ں ۔۔۔“ لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب نے پاک سعودی تعلقات میں فو ج کے کردار کی وضاحت کردی

”جس جگہ حکومتی کمزور ی تھی وہا ں ۔۔۔“ لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب نے پاک سعودی ...
”جس جگہ حکومتی کمزور ی تھی وہا ں ۔۔۔“ لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب نے پاک سعودی تعلقات میں فو ج کے کردار کی وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ہونیوالی سرمایہ کاری کا کریڈٹ بانٹنانہیں چاہئے ، عقلمندی کا تقاضا یہی ہے کہ ہم سوچیں کہ ملک کے لئے یہ اچھا کام ہورہا ہے ، اگر کہیں حکومتی سطح پر کمزوری تھی تووہاں فوج نے کردارادا کیاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ہونیوالی سرمایہ کاری کا کریڈٹ بانٹنانہیں چاہئے ، بہت اچھاہے کہ سب مل کر کام کریں، عقلمندی کا تقاضا یہی ہے کہ ہم سوچیں کہ ملک کے لئے یہ اچھا کام ہورہا ہے ، اگر کہیں حکومتی سطح پر کمزوری تھی تووہاں فوج نے کردارادا کیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کیلئے راحیل شریف نے بھی سفارتکاری کی ہے ، یمن میں فوج بھیجنے سے انکار سے ہمارے اور سعودی عرب کے تعلقات میں گرمجوشی ختم ہوچکی تھی اور ان تعلقات کی بحالی میں پاک فوج کابھی کردار ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پا ک فوج ایک ٹیم ہیں اورٹیم کو ملکر کام کرناچاہئے، موجودہ حکومت کے کچھ اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے ، اگر سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کامیاب ہوئی تو بہت سے دوسرے ملک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب ہونگے ۔

مزید :

قومی -