سعودی عرب پاکستان سے سرمایہ کاری کے بدلے کیا چاہتاہے ؟ سینئر تجزیہ کار نے اندر کی بات بتادی

سعودی عرب پاکستان سے سرمایہ کاری کے بدلے کیا چاہتاہے ؟ سینئر تجزیہ کار نے ...
سعودی عرب پاکستان سے سرمایہ کاری کے بدلے کیا چاہتاہے ؟ سینئر تجزیہ کار نے اندر کی بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سعد رسول نے کہاہے کہ سعودی عرب کو دفاع میں پاکستان کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان سرمایہ کاری چاہتاہے ، سعودی ولی عہد کایہ دورہ پاکستان بہت اہم ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ سعودی ولی عہدکا دورہ وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب اوریو اے ای کے دوروں کی ایک کڑی ہے ،سعودی ولی عہد کایہ دورہ پاکستان بہت اہم ہے، پور ی قوم کوسعودی ولی عہد کے دورہ کوسراہناچاہئے اور سپورٹ بھی کرناچاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کو دفاع میں پاکستان کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان سرمایہ کاری چاہتاہے ، سعودی ولی عہد کے دورہ سے ان وعدوں کی طرف عملی پیش رفت ہوگی جو اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان اپنے خلیجی ممالک کے دوروں کے درمیان کرچکے ہیں یا ان کے ساتھ کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے پاکستان کو ملائشیا، یو ا ے ای اورسعودی عرب کی طرف سے سرمایہ کاری ملی ہے ۔

مزید :

قومی -