سعودی طالبعلم نے حرم مکی کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کا طریقہ ایجاد کر لیا

سعودی طالبعلم نے حرم مکی کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کا طریقہ ایجاد کر لیا

  



ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ایک طالب علم نے ایسا پروجیکٹ تیار کیا ہے جس کا مقصد حرم مکی کوکرونا سمیت ہر قسم کے وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔سعودی طالب علم عبدالرحمن آل الشیخ کے مطابق ان کے پروجیکٹ کا نام الحج الآمن (محفوظ حج) ہے۔ یہ پروجیکٹ حرم مکی اور اس کے زائرین کو ہر قسم کے وائرس اور انفیکشن کی منتقلی سے محفوظ رکھے گا۔UVGI برقی مقناطیسی شعاؤں پر مبنی ہے۔ ان شعاؤں کو حرم مکی کی چھت اور فرش پر وائرس کو مارنے کے واسطے استعمال کیا جائے گا۔ یہ استعمال ایک مقررہ درجہ حرارت پر ہو گا جو انسان یا جانور کے لیے نقصان دہ نہیں ہو گا۔سعودی طالب کے مطابق مذکورہ شعاؤں کو حرم مکی کے نزدیک ایک متعین مقدار میں پھیلایا جائے گا۔ اس طرح کہ وہ حرم کے فرش پر پھیل جائے اور باریک سے باریک جرثوموں اور وائرس کو ختم کردے۔

کرونا وائرس

مزید : صفحہ آخر