وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا
وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج دوپہر 3 بجے طلب کیا ہے، اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر غور ہوگا۔وزیراعظم پارٹی رہنماؤں کو اہم امور سے متعلق گائیڈ لائنز بھی دیں گے اور اہم قومی و ملکی معاملات پر بھی مشاورت کریں گے۔

عمران خان ترک صدر رجب طیب اردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورہ پاکستان پر رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد