شرجیل میمن کو نااہل قراردینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

شرجیل میمن کو نااہل قراردینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
شرجیل میمن کو نااہل قراردینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کو نااہل قراردینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کو نااہل قراردینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ شرجیل میمن کی نااہلی کس بنیاد پر کرواناچاہتے ہیں ؟اس پر درخواست گزاراقبال کاظمی نے کہا کہ شرجیل میمن کی ظاہر جائیدادوں اور خفیہ جائیدادوںمیں بہت فرق ہے ۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی