نعیم الحق کی غائبانہ نماز جنازہ آج،وزیراعظم بھی شریک ہوں گے

نعیم الحق کی غائبانہ نماز جنازہ آج،وزیراعظم بھی شریک ہوں گے
نعیم الحق کی غائبانہ نماز جنازہ آج،وزیراعظم بھی شریک ہوں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم ہاوس میں نعیم الحق کی غائبانہ نماز ہ آج اداکی جائے گی۔92نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان پی ایم ہاوس میں نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔نماز جنازہ کے بعد نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی بھی ہوگی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ دوست اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن نعیم الحق ہفتے کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے، وہ گزشتہ کچھ سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور آغاخان ہسپتال میں ان کا علاج ہو رہا تھا۔

نعیم الحق کی نماز جنازہ کل کراچی میں اد ا کی گئی اور انہیں وہیں سپرد خاک کیاگیا۔ ان کے انتقال پر تمام سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اظہارافسوس کیاگیاتھا۔

مزید : قومی