فوادچودھری کا چیف جسٹس سے سندھی صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ

فوادچودھری کا چیف جسٹس سے سندھی صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ
فوادچودھری کا چیف جسٹس سے سندھی صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے چیف جسٹس سے سندھی صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ عزیزمیمن نے قتل سے پہلے سندھ کی حکمران جماعت پر الزامات لگائے ،عزیزمیمن نے ویڈیو میں اپنی مشکلات بیان کیں،فوادچودھری کاکہناہے کہ عزیزمیمن نے پیپلزپارٹی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا،عزیزمیمن دھمکیوں سے آگاہ کرنے اسلام آبادبھی آئے۔

فوادچودھری نے چیف جسٹس سے سندھی صحافی عزیز میمن کے قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ایجنسی کیس کی تحقیقات کرے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد