ڈیم فنڈ قائم لیکن دراصل پراجیکٹ کب مکمل ہوگا؟ تفصیل سامنے آگئی

ڈیم فنڈ قائم لیکن دراصل پراجیکٹ کب مکمل ہوگا؟ تفصیل سامنے آگئی
ڈیم فنڈ قائم لیکن دراصل پراجیکٹ کب مکمل ہوگا؟ تفصیل سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور واپڈا اِس منصوبے کو شیڈ ول کے مطابق 2025 ءمیں مکمل کر لے گا۔
یہ بات ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو دریائے سوات پر تعمیر کیے جانے والے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین ، واپڈا کے جنرل منیجر شعیب تقی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید آفریدی بھی اِس موقع پر موجود تھے۔
وفد نے دورے کے موقع پر زیر تعمیر سڑکوں، دفاتر، کالونی، ڈائی ورشن ٹنل، اری گیشن ٹنل پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ چیئر مین واپڈا نے کہا کہ مہمند ڈیم اپنی ساخت کے اعتبار سے پانچواں بڑا سی ایف آر ڈی ڈیم ہے۔ منصوبے کے لیے تمام ترجیحی اراضی حاصل کی جاچکی ہے اور اِس حوالے سے مقامی قبائل، ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کا تعاون مثالی ہے۔ واپڈا مقامی لوگوں کی معاشرتی اور معاشی ترقی کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات کے تحت پراجیکٹ ایریا میں تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کے منصوبوں پر 4 ارب 53 کروڑ روپے خرچ کرے گا۔