ویمنزٹی20 ورلڈ کپ ؛ قومی ٹیم کے ہاتھ سے”موقع“ نکل گیا
برسبین(ویب ڈیسک)ویمنز ورلڈ کپ سے قبل بھرپور پریکٹس کا اہم موقع پاکستانی ٹیم کے ہاتھ سے نکل گیا، بھارتی ویمنز ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ موسم کی نذر ہوگیا، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کا میچ بھی نہ ہوسکا۔ واحد ممکن پریکٹس میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جمعے سے آسٹریلیا میں شروع ہورہا ہے، میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی ویمنز سائیڈ بھرپور پریکٹس کے اہم موقع سے محروم ہوگئی، بھارت کے خلاف برسبین میں شیڈول میچ بارش اور پھر آو¿ٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ختم قرار دے دیا گیا۔ اسی طرح بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کا میچ بھی ممکن نہیں ہوسکا۔
ایڈیلیڈ میں منعقد ہونے والا تیسرا وارم اپ میچ موسم سے محفوظ رہا، جس میں انگلش خواتین نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔ 135 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی انگلش ٹیم کو ایمی جونز اور ڈینی وائیٹ نے پہلے 41 رنز کی بنیاد فراہم کی، ایمی نے 21 کے انفرادی اسکور پر پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں گیند کو اپنی اسٹمپس میں دے مارا، ان کے بعد ڈینی اور ہیتھر نائٹ نے مزید 40 رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کو4 وکٹ پر 2 اوورز قبل ہی فتح سے ہمکنار کردیا۔
ہیتھر 45 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہیں جبکہ ویٹ نے 42رنز بنائے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹ پر 134 رنز بناسکی تھی۔کیٹی مارٹن کے 57 رنز رائیگاں گئے، سوزی بیٹس بھی 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ کیتھرین برنٹ نے 3 جبکہ شرب سول اور ایکلسٹون نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ دریں اثنا جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دی تھی۔