وارنٹ گرفتاری معاملہ ،ڈی سی لاہور نے ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

وارنٹ گرفتاری معاملہ ،ڈی سی لاہور نے ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی
وارنٹ گرفتاری معاملہ ،ڈی سی لاہور نے ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ میں وارنٹ گرفتاری کے معاملے میں ڈی سی لاہور دانش افضال نے غیر مشروط معافی مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ڈی سی لاہور دانش افضال کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر ڈی سی لاہور دانش افضال عدالت میں پیش ہوگئے،عدالت نے ڈی سی لاہور پر سخت اظہار برہمی کیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی نوٹس ملنے کے باوجودکیوں پیش نہیں ہوتے ،ڈی سی لاہور نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی ۔
عدالت نے استفسار کیاکہ عدالتی حکم کے باوجود شہری کی زمین کاانتقال کیوں نہیں کیاگیا،احکامات کی عدم تعمیل پرکیوں نہ آپ کے عہدے سے ہٹانے کا لکھاجائے ،ابھی تک اسسٹنٹ کمشنر نے کیاکارروائی کی ۔سرکاری وکیل نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر نے پٹواری معطل کردیا ، عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم پر صرف پٹواری کو معطل کیاگیا ۔
جسٹس شاہد وحیدر نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل کرکے رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے ،عدالت نے کہا کہ پٹواری کی معطلی کاریکارڈ پیش کیا جائے،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر جائزہ لیں گے ڈی سی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی بنتی ہیں یانہیں ، انتظامیہ پہلے سوئی رہی عدالتی حکم آیاتو جاگ گئی ۔