سندھ ہائیکورٹ ،بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی اسمبلی رکنیت کالعدم قراردینے کی درخواست سماعت کیلئے دوبارہ بحال

سندھ ہائیکورٹ ،بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی اسمبلی رکنیت کالعدم قراردینے کی ...
سندھ ہائیکورٹ ،بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی اسمبلی رکنیت کالعدم قراردینے کی درخواست سماعت کیلئے دوبارہ بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے بیک وقت پاکستان پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی نمائندگی کرنے پربلاول بھٹو اور آصف زرداری کی اسمبلی کی رکنیت کالعدم قراردینے کی درخواست سماعت کیلئے دوبارہ بحال کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بیک وقت پاکستان پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی نمائندگی کرنے پرچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی اسمبلی کی رکنیت کالعدم قراردینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے اقبال کاظمی کی درخواست سماعت کیلئے دوبارہ بحال کردی،عدالت نے الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی قیادت اور دیگر کونوٹس جاری کردیئے۔