سندھ ہائیکورٹ ،کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے درخواست دائر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے درخواست دائر کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سرکلر ریلوے کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے محمود اخترنقوی نے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کردی،درخواست میں کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ متعددبارکراچی سرکلر ریلوے مکمل کرنے کاحکم دے چکی ہے ،سندھ حکومت کی نااہلی اور عدم توجہی کے باعث شہری سرکلر ریلوے سے محروم ہیں ۔درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ سندھ حکومت کے ماتحت بیشترترقیاتی منصوبے بھی عدم توجہی کا شکار ہیں ،درخواست میں چیف سیکرٹری سیکرٹری سروسز اوردیگر کوفریق بنایا گیا ہے