’بھارت میں انتہاپسندی پرتشویش،اقوام متحدہ نے توجہ نہ دی تو۔۔۔‘عمران خان نے خبردار کردیا

’بھارت میں انتہاپسندی پرتشویش،اقوام متحدہ نے توجہ نہ دی تو۔۔۔‘عمران خان نے ...
’بھارت میں انتہاپسندی پرتشویش،اقوام متحدہ نے توجہ نہ دی تو۔۔۔‘عمران خان نے خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان عمران خان کہتے ہیں کہ سرحد پار انتہاپسندی پر تشویش ہے ، اقوام متحدہ نے توجہ نہ دی تو یہ بہت بڑا مسئلہ بن سکتاہے۔


وزیراعظم اسلام آبادمیں افغان مہاجرین کے حوالے سے عالمی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور دیگر غیر ملکی شخصیات بھی موجود تھیں۔عمران خان نے کہا کہ وہ پوائنٹ سکورنگ نہیں کررہے لیکن انہیں بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی پر تشویش ہے۔سیاسی لیڈرز نے ووٹوں کےلئے لوگوں کو تقسیم کیا ،بھارت میں متنازع شہریت بل سے20کروڑمسلمانوں کو نشانہ بنایاجا رہاہے،بی جے پی لیڈرز احتجاج کرنےوالے مسلمانوں کو پاکستان جانے کا کہتے ہیں۔


عمران خان نے کہا بھارتی متنازعہ قانون سے مہاجرین کابہت بڑامسئلہ پیداہوگا،بھارت کے متنازعہ قانون پرتوجہ نہ دی گئی توہمارے لیے بھی مسائل ہوں گے۔ بھارت میں جوکچھ ہورہاہے اس پرسخت تشویش ہے۔ یہ وہ بھارت نہیں جس کومیں جانتاتھا۔وزیراعظم نے کہایہ نہرو اورگاندھی کابھارت نہیں ہے،بی جے پی کانظریہ نازیوں سے متاثرہے۔ اقوام متحدہ نے توجہ نہ دی تومستقبل میں یہ بہت بڑامسئلہ بن کرابھرے گا۔
عمران خان نے کہابھارتی آرمی چیف کہتاہے پارلیمنٹ کہے توآزادکشمیرپرقبضہ کرسکتے ہیں،بھارت غلط سمت میں جارہاہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -