آرمی چیف کی ایسی تصویرجسے دیکھ کر ہر پاکستانی فخر کرے گا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایک ایسی تصویر منظر عام پر آگئی ہے جسے دیکھ کر ہر پاکستانی فخر کرے گا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے ان جانبازوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے دنیا بھرمیں اپنے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور جوش و جذبے سے نبھائیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوپاکستان کی مسلح افواج کی افریقہ کمانڈ کی قیادت کرنے کااعزاز بھی حاصل ہے۔ 2007میں انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے کانگو جانے والے پاکستانی دستے کی قیادت کی تھی۔ کانگو میں انہوں نے بطور بریگیڈ کمانڈر اپنے فرائض سرانجام دیئے تھے۔
امن مشن کے دوران بلیو کیپ پہنے جنرل باجوہ کی وجاہت سے بھرپور تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جہاں پاکستانی ان کی خدمات کو سراہ رہے ہیں۔