جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جسٹس منیب اختر کی عدم دستیابی کے باعث صدارتی ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی،جسٹس عمرعطابندیال نے کہاکہ آج بنچ مکمل نہیں ہے ایک ساتھ جج کی طبیعت ٹھیک نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ آج بنچ مکمل نہیں ہے ایک ساتھ جج کی طبیعت ٹھیک نہیں ،وزیرقانون فروغ نسیم بھی عدالت میں موجود ہیں۔
جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب آپ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاجواب پڑھا ہے،وکیل حسن عرفان نے کہاکہ سپریم جوڈیشل کونسل کے رولز ختم ہو چکے ہیں ،اٹھارویں ترمیم کے بعد نئے رولز نہیں بنائے گئے ،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ ابھی کیس پر فوکس کررہے ہیں رولز کا معاملہ بعد میں دیکھیں گے ،عدالت نے جسٹس منیب اخترکی عدم دستیابی کے باعث سماعت کل تک ملتوی کردی۔