ینگ ڈاکٹرز کے تحفظات نظرانداز،حکومت کا ایم ٹی ایم ایکٹ مکمل شکل میں نافذ کرنے کافیصلہ

ینگ ڈاکٹرز کے تحفظات نظرانداز،حکومت کا ایم ٹی ایم ایکٹ مکمل شکل میں نافذ ...
ینگ ڈاکٹرز کے تحفظات نظرانداز،حکومت کا ایم ٹی ایم ایکٹ مکمل شکل میں نافذ کرنے کافیصلہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے تحفظات نظرانداز کرتے ہوئے ایم ٹی ایم ایکٹ مکمل شکل میں نافذ کرنے کافیصلہ کرلیاہے۔وزیراعظم نے ایم ٹی آئی ایکٹ کو ہر صورت مکمل طور پر لاگو کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب اورمحکمہ صحت سے تفصیلات منگوالیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ ایکٹ مکمل طور پر نافذنہ ہونے کی کیا وجہ ہے؟تفصیلات دی جائیں ،وزیراعظم نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کو ہدایت کی ہے کہ سٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے اس ایکٹ کو نافذ کیاجائے ،سٹیک ہولڈرز کو بتائیں ایکٹ کا مقصد ہسپتالوں کے نظام کی بہتری ہے۔واضح رہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کا نفاذ گرینڈہیلتھ الائنس کے احتجاج کے باعث موخر کیاگیاہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد