لاہورہائیکورٹ،جج کی عدم دستیابی کے باعث کیپٹن (ر)صفدرکی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

لاہورہائیکورٹ،جج کی عدم دستیابی کے باعث کیپٹن (ر)صفدرکی ضمانت منسوخی کیلئے ...
لاہورہائیکورٹ،جج کی عدم دستیابی کے باعث کیپٹن (ر)صفدرکی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی عدم دستیابی کے باعث کیپٹن (ر)صفدرکی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدرنے سیشن کورٹ میں سیاسی اداروں کیخلاف بات کی،کیپٹن (ر)صفدرکی میڈیاٹاک قابل اعتراض ہے ،درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ کیپٹن (ر)صفدرکی ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قراردیاجائے ۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی عدم دستیابی کے باعث کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور