اسلام آبادہائیکورٹ،پی ایم ڈی سی کی بلڈنگ سیل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت طلب

اسلام آبادہائیکورٹ،پی ایم ڈی سی کی بلڈنگ سیل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست ...
اسلام آبادہائیکورٹ،پی ایم ڈی سی کی بلڈنگ سیل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی کی بلڈنگ سیل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو 19 فروری کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ایم ڈی سی کی بحالی کے بعد بلڈنگ سیل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی،پی ایم ڈی سی کے بحال ملازمین نے سیکرٹری صحت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

وکیل ملازمین نے کہاکہ 13 فروری کو عمارت سیل کرنے کا وزارت صحت کا نوٹیفکیشن معطل کردیں ،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ وزارت صحت کو سن کر فیصلہ کریں گے فوری نوٹیفکیشن معطل نہیں ہوسکتا۔جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ تمام ملازمین بحال ہیں اورتنخواہ ملے گی ،وکیل ملازمین نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے باوجود بحال ملازمین کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ، اسلام آبادہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکرٹری صحت کو19 فروری کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد