شاہد آفریدی بھی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے، کس ٹیم کی طرف سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا؟مداحوں کیلئے خوشخبری آگئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بوم بوم آفریدی بھی پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کا حصہ بن گئے ہیں اور ملتان سلطان کے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے، وہ دیگر کھلاڑیوں کیساتھ پریکٹس کررہے ہیں اور یہ سیشن شام چار بجے تک جاری رہے گا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہد آفریدی کے علاوہ جنوب افریقی ٹیم کا حصہ عمران طاہر بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لینے قذافی سٹیڈیم پہنچ چکے ہیں، گزشتہ روز ملتان سلطان اور لاہور قلندر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کی تھی ، دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن جاری ہیں، پیر کو قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس ہورہی ہے جو شام چار بجے تک جاری رہے گی ۔