آئی ایم ایف کی تیسری قسط کیلئے سخت اقدامات کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ،وزارت خزانہ

آئی ایم ایف کی تیسری قسط کیلئے سخت اقدامات کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ...
آئی ایم ایف کی تیسری قسط کیلئے سخت اقدامات کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ،وزارت خزانہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی تیسری قسط کیلئے سخت اقدامات کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ۔

وزارت خزانہ کاکہناہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نظرثانی مذکرات معمول کے ہیں ،اکثرمذاکرات کیلئے کچھ اضافی دن بھی لگ جاتے ہیں ،آئی ایم ایف کی جانب سے مزیداقدامات کیلئے کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا ۔

وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ہے ،آئی ایم ایف پروگرام سے چینی قرض کی ادائیگی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد