دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کی کٹ لانچنگ اور ٹرافی کی رونمائی برج خلیفہ میں منعقد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کی کٹ لانچنگ اور ٹرافی کی رونمائی برج خلیفہ میں ...
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کی کٹ لانچنگ اور ٹرافی کی رونمائی برج خلیفہ میں منعقد

  



دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی کے پلیٹ فارم سے ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ لیگ کی کِٹ لانچنگ اور ٹرافی کی رونمائی برج خلیفہ دبئی میں منعقد ہوئی.

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سےہوا جس کی سعادت سہیل عارف نے حاصل کی۔جب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض عادل اور سجاد عباسی نے انجام دیے.

معروف بزنس مین اور البروج رئیئل سٹیٹ کے اونر خرم ،حمزہ امتیاز جنرل منیجر Nexus Capital ،امتیاز سلیمان Nexus Capital Partners،سہیل ہارون چیف گیسٹ اور Nexus Capital CEO عبدالصمد ، RSM GEARS SPORTS کے اونر سہیل عارف اور فرزان ارشد نے کیک کاٹا اور ٹرافی کی رونمائی کی۔

اس ٹورنامنٹ میں ٹوٹل چھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس کا پہلا میچ آئںدہ جمعرات کو عجمان اول میں کھیلا جاۓ گا ۔تقریب میں تمام ٹیم کے کپتان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ بہترین ٹورنامنٹ آرگنا ئز کرنے پر مبارک باد دی. اوراظہار کیا کہ ان کی ٹیم پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ ٹی ٹونٹی لیگ کھیل رہی ہے ۔تمام ٹیم کے کپتان نے مہمانوں سے اپنی شرٹس وصول کیں ۔

پروگرام کے آخر میں جنرل منیجر Nexus Capital حمزہ امتیاز نے تمام میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور مینجمنٹ کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی کہ جنھوں نے اس تقریب کو کامیاب کروایا۔

مزید : کھیل