ای او بی آئی کے ریٹائرڈ ملازمین اورمرحوم ملازمین کی بیواوں کیلئے بڑا اعلان

ای او بی آئی کے ریٹائرڈ ملازمین اورمرحوم ملازمین کی بیواوں کیلئے بڑا اعلان
ای او بی آئی کے ریٹائرڈ ملازمین اورمرحوم ملازمین کی بیواوں کیلئے بڑا اعلان

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پرائیویٹ سیکٹرز میں کام کرنے والے وہ ملازمین جو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں ان کیلئے اور ایسے ملازمین جو انتقال کرگئے ہیں ان کی بیواوں کیلئے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن نے بڑا اعلان کردیاہے۔

قومی ادارے نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین یا مرحوم ملازمین کی بیوائیں اپنی پنشن کیلئے ای او بی آئی کے رجسٹریشن کارڈاورپرانے یا نئے قومی شناختی کارڈ نمبر کے ذریعہ ای او بی آئی کی ویب سائٹ پر موجود فہرست میں اپنا نام چیک کرسکتے ہیں۔ جو آن لائن نہ چیک کرسکے وہ مذکورہ دستاویزات کے ساتھ اپنی پنشن کیلئے ای او بی آئی کے نزدیکی دفتر سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔

یہ اعلان ان لوگوں کیلئے بڑی نوید ہے جو ای او بی آئی حاصل کرنے کی عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن لاعلمی کے باعث آج تک پنشن وصول نہیں کی۔ ایسے ملازمین جن کی وفات ہوگئی ہے ان کی بیوائیں بھی پنشن حاصل کرنے کی حقدار ہیں۔

ای او بی آئی کے اس اقدام سے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین اور بیواو¿ں کو پنشن کا حق حاصل ہوگا۔ای او بی آئی سے تقریباً 4 لاکھ ریٹائرڈ،معذور ملازمین اور مرحومین کی بیوائیں ماہانہ پنشن حاصل کر رہی ہیں جنہیں پنشن کی مد میں اوسطاً ماہانہ 3 ارب روپے کی خطیر رقم ادا کی جارہی ہے جب کہ حکومت نے جنوری سے کم از کم پنشن 8500 کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : قومی