بیٹے کی عدم موجودگی میں سسرنے بہو کو مبینہ بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا، تفصیلات ایسی کہ شیطان بھی کانپ اٹھے

بیٹے کی عدم موجودگی میں سسرنے بہو کو مبینہ بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا، ...
بیٹے کی عدم موجودگی میں سسرنے بہو کو مبینہ بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا، تفصیلات ایسی کہ شیطان بھی کانپ اٹھے

  



وہاڑی (نمائندہ خصوصی)بیٹے کی عدم موجودگی میں سسرنے بہو کو زبردستی  مبینہ بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم ویڈیو اور تصاویر بھی بناتا رہااور زبان کھولنے پر بہو کو اس کی اخلاق سوز ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی بھی دھمکی دیتا رہا۔متاثرہ خاتون نے سسر کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کرمقامی تھانے میں درخواست دے دی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،مقدمے کی اطلاع ملتے ہی ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بورے والاکی نواحی آبادی صابر ٹائون 451 (لاٹ بھٹیاں) کی رہائشی خاتون نے تھانہ ماڈل ٹاو¿ن پولیس کو درخواست دی کہ تین ماہ قبل اس نے اپنے پہلے خاوند جہانگیر سے طلاق لے لی تھی اور علی حسن سے نکاح کر لیا، اس دوران اس کا خاوند کسی ضروری کام کے باعث گھر میں موجود نہ تھا۔ خاوند کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سسر افتخار احمد نے اسے زبردستی بداخلاقی کا نشانہ بناتا رہا اور اس دوران بلیک میلنگ کی خاطر اس کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں تاکہ وہ زبان نہ کھول سکے۔

خاتون نے بتایا کہ اس کے سسر افتخار احمد نے اسے دھمکی دی کہ اگر تم نے زبان کھولی تو تمہاری تمام ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پروائرل کر دونگااور تم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گی۔درخواست گزار متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس نے ہمت کر کے تمام صورتحال سے اپنی والدہ کو آگاہ کیاجس نے اسے مشورہ دیا کہ پولیس کو اس ساری صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔سسر تک یہ بات پہنچی تواس نے اپنی بہو کو دوبارہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،باوجود اس کے متاثرہ خاتون نے تھانے میں درخواست دیدی جس پرپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /وہاڑی