”2 منٹ کاوقت دیتاہوں حکومتی ارکان اجلاس میں شرکت کو پہنچیں“اپوزیشن لیڈرکے پی کے اسمبلی نے اجلاس نہ چلنے کی دھمکی دیدی

”2 منٹ کاوقت دیتاہوں حکومتی ارکان اجلاس میں شرکت کو پہنچیں“اپوزیشن لیڈرکے ...
”2 منٹ کاوقت دیتاہوں حکومتی ارکان اجلاس میں شرکت کو پہنچیں“اپوزیشن لیڈرکے پی کے اسمبلی نے اجلاس نہ چلنے کی دھمکی دیدی

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے حکومتی ارکان کی عدم موجودگی پر شدید احتجاج کیا اور سپیکر کے ڈائس کاگھیراﺅ کرلیا،اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے کہاکہ آج کے بعداسمبلی اجلاس کوکسی صورت چلنے نہیں دیں گے، آپ لوگوں نے اسمبلی اجلاس کو مذاق بنادیاہے ،دو منٹ کاوقت دیتاہوں حکومتی ارکان اجلاس میں شرکت کو پہنچیں ورنہ اسمبلی کو چلنے نہیں دیں گے۔رکن کے پی اسمبلی نگہت اورکزئی سپیکر اسمبلی کینشست پر بیٹھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے حکومتی ارکان کی عدم موجودگی پر شدید احتجاج کیااورسپیکر کے ڈائس کا گھیراﺅ کرلیا،اپوزیشن ارکان نے کہا کہ آج کے بعداسمبلی اجلاس کوکسی صورت چلنے نہیں دیں گے ۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے اسمبلی نہ چلنے دینے کی دھمکی دیدی،اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے کہاکہ آپ لوگوں نے اسمبلی اجلاس کو مذاق بنادیاہے ،حکومت کو 2 سال ہو گئے ہم کوشش کرتے رہے کہ اجلاس چلتا رہے ،آپ اجلاس بلاتے ہیں لیکن حکومت ارکان نہیں ہیں ،اکرم درانی نے کہا کہ دو منٹ کاوقت دیتاہوں حکومتی ارکان اجلاس میں شرکت کو پہنچیں۔

سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے صوبائی وزیر قلندرلودھی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی اراکین کی تعداد پوری کرناآپکاکام ہے کہاں ہیں آپ کے لوگ،سپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے اجلاس 10 منٹ کیلئے ملتوی کردیا،رکن کے پی اسمبلی نگہت اورکزئی سپیکر اسمبلی کی نشست پر بیٹھ گئیں۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور