احسان اللہ احسان واقعی فرار ہوگئے،حکومت نے تصدیق کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی سرکاری سطح پر تصدیق کردی گئی۔وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے احسان اللہ احسان کے فرار کی باضابطہ تصدیق کردی۔قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں نے
ان سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ریاست کو معلوم ہے, ریاست باخبر ہے، جلد ہی اس حوالے سے آپ کو خوشخبری ملے گی۔صحافی نے پوچھا کیا حکومت اس حوالے سے کوئی اقدامات کررہی ہے جس پر انہوں نے کہا اس حوالے سے بہت کچھ ہورہا ہے۔حکومت اور بھی بہت سے اقدامات کررہی ہے جن کے بارے میں جلد ہی آپ کو معلوم ہوجائے گا۔ صحافی نے ایک بار پھر خبر کی تصدیق چاہی تو وزیرداخلہ نے جواب دیا کہ یہ خبر صحیح ہے۔