پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکہ ،8افراد جاں بحق

پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکہ ،8افراد جاں بحق
پاکستان کے بڑے شہر میں دھماکہ ،8افراد جاں بحق

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں ڈسٹرک روڈ پر پریس کلب کے قریب دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔دھماکے کے وقت ایک سیاسی جماعت کے کارکن احتجاج کر رہے تھے ۔پولیس حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ /اہم خبریں