فاف ڈوپلیسی نے جنوبی افریقہ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ،اب کپتانی کسے ملی ؟کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر آگئی

فاف ڈوپلیسی نے جنوبی افریقہ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ،اب کپتانی کسے ...
فاف ڈوپلیسی نے جنوبی افریقہ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ،اب کپتانی کسے ملی ؟کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر آگئی

  



جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کو پروٹیز کی کپتانی سونپی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ میری زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک تھا، نئی قیادت کے ساتھ مل کر ٹیم کی ازسر نو تشکیل میں اہم کردار ادا کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئنٹن ڈی کاک، اپنی ٹیم اور کوچ مارک باو¿چر کے ساتھ مل کر ٹیم کو نئے انداز میں تشکیل اور دوبارہ منظم کرنے میں کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ 2019 کے عالمی کپ کے بعد بڑے کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ اور کوچنگ سٹاف کی تبدیلی کے بعد کپتانی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ اہم تھا کہ نئی ٹیم عالمی میدان میں اپنے قدم جما کر آگے بڑھتی جائے اور اس دوران ٹیم میں نئے لیڈرز کا بھی تعین کر سکوں۔

مزید : کھیل