سعودی عرب میں دکانیں لوٹنے والا پاکستانی کی شامت آگئی
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی پولیس نے دوکانیں لوٹنے والے پاکستانی شخص ساتھی سمیت کو گرفتار کرلیا، دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں کئی دکانوں کا صفایا کیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ریاض کے مختلف علاقوں میں تقریباً آٹھ سے زائد دکانوں کو لوٹا۔ پولیس کی جانب سے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کے باعث یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ گرفتار ملزمان کی عمریں 30 اور 40 سال کے درمیان ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے اوزار بھی برآمد ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں چوری کے مجرموں کو سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔