کیا واقعی آئی ایم ایف کی تیسری قسط سے قبل سخت اقدامات کرنا ہونگے ؟حکومت کا موقف بھی آگیا

کیا واقعی آئی ایم ایف کی تیسری قسط سے قبل سخت اقدامات کرنا ہونگے ؟حکومت کا ...
کیا واقعی آئی ایم ایف کی تیسری قسط سے قبل سخت اقدامات کرنا ہونگے ؟حکومت کا موقف بھی آگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کی جانب سے تیسری قسط سے قبل سخت اقدامات کی خبروں کی تردید کردی۔ وزارت خزانہ نے ائی ایم ایف کی تیسری قسط سے متعلق شائع ہونے والی خبر کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہ ماہی جائزہ میں بعض اوقات مقررہ مدت سے چند دن زیادہ بھی لگتے ہیں،چند دن زیادہ ہوجانے کو کبھی بھی غیرمعمولی نہیں سمجھنا چاہئے، دوسرا، تیسرا سہ ماہی جائزہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ بورڈ کے سامنے رکھا جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق دونوں سہ ماہی جائزے کو شیڈول کے مطابق الگ الگ رکھا جائے گا، چین پاکستان کا آئرن بردار ہے، چینی قرضوں کے رول اوور، ری فنانسنگ پر کوئی خدشات نہیں ہیں۔

مزید : قومی