نوکریاں ہی نوکریاں، سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

نوکریاں ہی نوکریاں، سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا
نوکریاں ہی نوکریاں، سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

  



ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ایک وفد نے حالیہ دنوں بنگلہ دیش کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بنگلہ سعودی مشترکہ اکنامک کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس دورے کے دوران وفد کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ سعودی حکومت مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے بنگلہ دیشیوں کو اپنے ملک مزید نوکریاں دے گی۔

عرب نیوز کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ دورے پر آئے سعودی حکام نے بنگلہ دیشی ہنرمندوں کو مزید نوکریاںدینے میں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔

بنگلہ دیشی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال 4لاکھ بنگلہ دیشی ورکرز سعودی عرب گئے۔ سعودی عرب بنگلہ دیشی ورکرز کے لیے سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں اس وقت 15لاکھ بنگلہ دیشی ملازمتیں کر رہے ہیں۔

وزارت برائے تارکین وطن کے جوائنٹ سیکرٹری زاہد حسین کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب غیرملکی ورکرز کی ریکروٹمنٹ کے لیے ایک نیا سسٹم متعارف کروانے جا رہا ہے۔ اپنے دورے میں سعودی وفد نے بنگلہ دیشی ہنرمندوں کو مزید نوکریاں دینے میں جو دلچسپی ظاہر کی وہ خوش آئند ہے۔ اس سے مزید ہزاروں بنگلہ دیشیوں کو روزگار میسر آئے گا۔“

مزید : بین الاقوامی