پولیس اہلکار کی خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، آگے سے خاتون نے ایسا کام کردیا کہ چھٹی کا دودھ یاد آگیا

پولیس اہلکار کی خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، آگے سے خاتون نے ایسا کام کردیا کہ ...
پولیس اہلکار کی خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، آگے سے خاتون نے ایسا کام کردیا کہ چھٹی کا دودھ یاد آگیا

  



نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اوڈیشا میں ایک خاتون نے چھیڑ چھاڑ کرنے پر پولیس اہلکار کو سربازار چھٹی کا دودھ یاد دلادیا۔

اوڈیشا کے شہر بھوبا نیشور میں کلپانا سکوائر کے قریب ایک پولیس اہلکار خاتون کو ہراساں کر رہا تھا، خاتون نے شور مچایا تو مقامی لوگ وہاں پہنچ گئے۔ لوگوں کے پہنچنے پر خاتون نے اپنی چپل اتار لی اور پولیس اہلکار کی عوام کے سامنے جم کر پٹائی کی۔ خاتون کی کہانی پتا چلنے پر مقامی لوگوں نے بھی کانسٹیبل کی خوب درگت بنائی، کافی دیرعوام کے ہاتھوں پٹائی لگوانے کے بعد کیپٹل پولیس سٹیشن کے اہلکاروں نے آکر اپنے پیٹی بھائی کی جان بخشی کرائی، پولیس کے اعلیٰ حکام نے بد چلن کانسٹیبل کو معطل کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس