گھریلو ملازمہ کو دھمکیاں دینے والے بیٹے کو باپ نے ہی گرفتار کروا دیا

گھریلو ملازمہ کو دھمکیاں دینے والے بیٹے کو باپ نے ہی گرفتار کروا دیا
گھریلو ملازمہ کو دھمکیاں دینے والے بیٹے کو باپ نے ہی گرفتار کروا دیا

  



شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات میں والد نے گھریلو ملازمہ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے بیٹے کو گرفتار کروا دیا۔شارجہ میں پولیس نے ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے والد نے شکایت کی تھی کہ بیٹے نے فون پر گھریلو ملازمہ کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ پولیس کو والد نے اپنے بیٹے کے خطرناک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسے بیٹے نے گھریلو ملازمہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی، ملازمہ چونکہ ملزم کے والدین کے گھر میں رہتی تھی اس نے دھمکی سے متعلق اہل خانہ کو آگاہ کیا۔دھمکی آمیز کال کے بعد گھر کے سرپرست نے پولیس کو اطلاع دی اور اپنے بیٹے کو گرفتار کروا دیا، دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ملازمہ کو اس لیے قتل کی دھمکی دی تھی کیونکہ اس نے میری چار سالہ بیٹی پر تشدد کیا تھا۔

مزید : عرب دنیا