ریسٹورنٹ ملازم کی ایسی جگہ نہانے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

ریسٹورنٹ ملازم کی ایسی جگہ نہانے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر ...
ریسٹورنٹ ملازم کی ایسی جگہ نہانے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سبھی جانتے ہیں کہ کچن سنک کا کیا استعمال ہے لیکن گزشتہ دنوں امریکہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ملازم نے کچن کے سنک کا ایسا استعمال کر ڈالا کہ ہر دیکھنے والا سر پیٹ کر رہ گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کا نوجوان ملازم سنک میں پانی بھر کر اس میں برہنہ حالت میں بیٹھا نہا رہا ہوتا ہے۔ اس کے پاس کھڑا ایک اور ملازم پانی میں کوئی چیز پھینکتا ہے اور نہانے والے کو کہتا ہے کہ ’اچھی طرح نہاﺅ۔‘


ویڈیو میں موجود اس دوسرے ملازم نے امریکی ریاست مشی گن کے ریسٹورنٹ ’وینڈیز‘ کی یونیفارم پہن رکھی ہوتی ہے جس سے معلوم ہوا کہ یہ حرکت وینڈیز کے کچن میں کی گئی۔ ابتدائی طور پر یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی اور بعد ازاں فیس بک پر شیئر ہوئی اور وائرل ہو گئی۔ کمنٹس میں صارفین کی اکثریت ملازم کی اس حرکت پر سخت ناگواریت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اب وہ کبھی وینڈیز نہیں جائیں گے کیونکہ وہ حفظان صحت کا کتنا خیال رکھتے ہیں، اس کی قلعی اس ویڈیو نے کھول دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -