ڈرائیونگ لائسنس صرف 10منٹ میں ’ری نیو‘ کروائیں، بڑی خوشخبری آ گئی
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لیے حکومت نے ایسا طریقہ کار وضع کر دیا ہے کہ اب لائسنس کی تجدید صرف 10منٹ میں ممکن ہو گئی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق اس طریقہ کار میں لگ بھگ تمام کارروائی آن لائن ہوتی ہے۔ اس نئے سسٹم کے آنے سے صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ اگر کوئی شخص آن لائن لائسنس کی تجدید کروانے کی بجائے اگر دفتر جائے گا تو وہاں اسے زیادہ وقت لگے گا۔
رپورٹ کے مطابق امارات میں پہلی بار اماراتی اور گلف ممالک کے شہریوں کے لیے 5سال مدت کا ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جاتا ہے جبکہ باقی لوگوں کے لے 2سال مدت کے لیے۔ جب یہ مدت ختم ہو گی تو پھر سب کے لیے 5سال کے لے تجدید کی جاتی ہے۔ اب نئے سسٹم کے تحت آپ کو آنکھوں کے ٹیسٹ کی ضرورت ہو گی جو آپ کسی بھی آپٹیکل شاپ سے کروا سکتے ہیں جو روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے پاس رجسٹرڈ ہو۔ آپ کے بینائی کے ٹیسٹ کی رپورٹ متعلقہ آپٹیکل شاپ سسٹم میں اپ ڈیٹ کر دے گی جس کے بعد آپ ازخود آئن لائن پراسیس کرکے 5سال کے لیے اپنے لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں۔