دلہن نے شادی کا جوڑا آن لائن منگوایا، پیکنگ کھولی تو اندر سے کیا نکلا؟ جان کر آپ کا آن لائن شاپنگ سے اعتبار ہی اٹھ جائے

دلہن نے شادی کا جوڑا آن لائن منگوایا، پیکنگ کھولی تو اندر سے کیا نکلا؟ جان کر ...
دلہن نے شادی کا جوڑا آن لائن منگوایا، پیکنگ کھولی تو اندر سے کیا نکلا؟ جان کر آپ کا آن لائن شاپنگ سے اعتبار ہی اٹھ جائے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آن لائن خریداری میں دھوکے بازی کی خبریں گاہے سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ گزشتہ دنوں برطانیہ میں ایک دلہن کے ساتھ ہوا جس نے اپنا عروسی جوڑا آن لائن آرڈر کیا۔ چین کی اس آن لائن آﺅٹ لیٹ نے اس عروسی جوڑے کی ایک تصویر پوسٹ کر رکھی تھی جس میں یہ خوبصورت جوڑا ایک خوبرو ماڈل نے زیب تن کر رکھا ہوتا ہے اور سبھا کی پری لگ رہی ہوتی ہے۔

اس برطانوی دلہن نے اس تصویر میں لباس دیکھ کر آرڈر کر دیا لیکن جب آرڈر گھر پہنچا تو اس میں سے ایک بھدا سا سکرٹ اور ٹاپ کی جگہ ایک بریزیئر نکلا۔ اس دل گرفتہ دلہن کا کہنا تھا کہ ”لباس پر خرچ کی گئی میری رقم غارت گئی۔ میں نے آرڈر ملنے کے بعد کئی بار آﺅٹ لیٹ کی ویب سائٹ پر شکایت کی لیکن مجھے کوئی جواب نہیں ملا۔ بالآخر مجبوراً مجھے نیا عروسی جوڑا آرڈر کرنا پڑا اور دوبارہ رقم خرچ کرنی پڑی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس