لڑکی نے چند ہفتوں میں اپنا وزن 38کلوکم کر لیا، مگر کیسے؟آسان طریقہ جانیے

لڑکی نے چند ہفتوں میں اپنا وزن 38کلوکم کر لیا، مگر کیسے؟آسان طریقہ جانیے
لڑکی نے چند ہفتوں میں اپنا وزن 38کلوکم کر لیا، مگر کیسے؟آسان طریقہ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے لیکن برطانیہ میں ایک 26سالہ لڑکی نے چند ہفتوں میں اپنے وزن میں 38کلوگرام کمی کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔ دی سن کے مطابق شینن پالمر نامی یہ لڑکی شوگری مشروبات کی عادی تھی اور دن میں 10کین پیتی تھی، جس کی وجہ سے اس کا وزن بڑھ کر 107کلوگرام تک جا پہنچا تھا اور وہ گوشت کا پہاڑ بن کر رہ گئی تھی۔ 2018ءمیں وہ چھٹیاں منانے ساحل سمندر پر گئی لیکن وہاں موٹاپے کے باعث اسے پیراکی کا لباس پہنتے ہوئے اتنی شرم محسوس ہوئی کہ ہر نظر اس کی طرف تھی اور اسے لگ رہا تھا جیسے لوگ اس کا تمسخر اڑا رہے ہوں چنانچہ اس نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی۔
شینن پالمر کا کہنا تھا کہ ”ان چھٹیوں سے واپس آ کر میں نے شوگری مشروبات کا استعمال یکسر ختم کر دیا۔ میں کبھی کبھار ڈرنک پینے لگی اور وہ بھی شوگر فری۔ اس کے علاوہ میں نے فاسٹ فوڈز بھی چھوڑ دیئے اور مکمل صحت مندانہ خوراک کھانے لگی اور اپنی خوراک میں پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے لگی۔ اس کے ساتھ میں نے سلمنگ ورلڈ جوائن کر لیا۔ آج میرا وزن 69کلوگرام رہ گیا ہے اور میرا سائز جو بڑھ کر 24ہو چکا تھا، 12ہو گیا ہے۔ میں خود کو پہلے سے کہیں زیادہ بااعتماد اور مطمئن محسوس کرتی ہوں۔“

مزید :

تعلیم و صحت -