کزن نے لڑکی کے نازک حصے پر گولی مار دی، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

کزن نے لڑکی کے نازک حصے پر گولی مار دی، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
کزن نے لڑکی کے نازک حصے پر گولی مار دی، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر میرٹھ میں 19سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مقتولہ کا نام ٹینا چوہدری بتایا گیا ہے جسے اس کے کزن نے گھر والوں کے سامنے جسم کے پوشیدہ حصے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ لڑکی کو اس کے گھر والے زخمی حالت میں ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کی موت کی تصدیق کر دی اور پولیس کو بھی اطلاع دے دی۔ گھر والوں نے ابتدائی طور پر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا اور کہا کہ دوران واردات ڈاکوﺅں نے گولیاں ماری ہیں لیکن پولیس کی تفتیش میں ان کا جرم سامنے آ گیا۔
پولیس کے مطابق جب آفیسرز جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں خون بکھرا ہوا تھا اور مقتولہ کی چوڑیوں کے ٹکڑے پڑے تھے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ مزاحمت کرتی رہی تھی۔ بعد ازاں لڑکی کے بھائی نے پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی کو اس کے کزن کیٹو عرف پرشانت چوہدری نے گولیاں مار کر قتل کیا۔
لڑکے نے بتایا کہ ”میں، کیٹو اور اس کا دوست سلمان ایک دوست کی سالگرہ پر گئے اور وہاں شراب پی۔ ہمیں ٹینا کے ایک لڑکے کے ساتھ معاشقے کا پہلے ہی پتا تھا اور پہلے بھی اس پر کئی بار جھگڑا ہو چکا تھا لیکن ٹینا اس لڑکے کو چھوڑنے کو تیار نہ تھی۔ ہم سالگرہ سے واپس آئے تو ایک بار پھر جھگڑا ہو گیا اور کیٹو نے ٹینا کو گولیاں مار دیں۔“ رپورٹ کے مطابق کیٹو اور سلمان واردات کے بعد سے فرار ہیں جبکہ پولیس نے گھر کے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -