پھیروں کی بجائے آئین پر حلف اٹھا کر شادی، بھارت میں ’دیش بھکتی‘ کا بخار 105ڈگری پر پہنچ گیا

پھیروں کی بجائے آئین پر حلف اٹھا کر شادی، بھارت میں ’دیش بھکتی‘ کا بخار ...
پھیروں کی بجائے آئین پر حلف اٹھا کر شادی، بھارت میں ’دیش بھکتی‘ کا بخار 105ڈگری پر پہنچ گیا

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے وزرائے اعظم، صدور اور وزاراءکو تو آئین کا حلف اٹھاتے ضرور دیکھا ہو گا لیکن آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ بھارت میں گزشتہ دنوں ایک دولہا دلہن نے روایتی ہندو طریقے سے ہٹ کر بھارتی آئین کا حلف اٹھا کر شادی کر لی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں پنڈت کے منتر پڑھنے کی بجائے ایک شخص نے دولہا دلہن سے حلف لیا۔ ان کے بعد تقریب میں شریک تمام مہمانوں سے بھی اجتماعی طور پر آئین پر حلف لیا گیا۔

اس انوکھی شادی کے بعد دولہا کا کہنا تھا کہ ”آج بھارت میں ہر طرف آئین کی بات ہو رہی ہے۔ ہم خوش ہیں کہ حالیہ ہفتوں میں آئین کی کتاب بھارت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بن چکی ہے۔ ہم سب کو آئین پڑھنا چاہیے اور اس کی پاسداری کرنی چاہیے۔ یہی وجہ تھی کہ ہم نے آئین پر حلف اٹھا کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ “ دولہا کے بھائی کا کہنا تھا کہ ”لوگ ملک کے آئین پر جتنا زیادہ عمل کریں گے یہ ملک کے لیے اتنا ہی اچھا ہو گا۔“

مزید : بین الاقوامی