غیر ملکی سفارتخانے کی خاتون کے سامنے بھارتی شہری نے برہنہ ہو کر ایسی شرمناک حرکت کردی کہ فوری گرفتار کرلیا گیا

غیر ملکی سفارتخانے کی خاتون کے سامنے بھارتی شہری نے برہنہ ہو کر ایسی شرمناک ...
غیر ملکی سفارتخانے کی خاتون کے سامنے بھارتی شہری نے برہنہ ہو کر ایسی شرمناک حرکت کردی کہ فوری گرفتار کرلیا گیا

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں ایک بدقماش نے خاتون کے سامنے خودلذتی کی قبیح حرکت شروع کر دی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 21سالہ عالمگیر بکورلی منڈل نامی ملزم ایک چینی ریسٹورنٹ پر کام کرتا ہے۔ گزشتہ روز ایک غیرملکی سفارتخانے میں کام کرنے والی خاتون پارک میں بیٹھی فون پر گفتگو کر رہی تھی کہ ملزم اس کے سامنے آ کربیٹھ گیا اور برہنہ ہو کر شرمناک حرکت شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے چیخنے چلانے پر ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔ خاتون ایل ٹی مارگ پولیس سٹیشن چلی گئی اور ایف آئی آر درج کروا دی۔ پولیس نے پارک اور سڑکوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ”ہم نے اس ریسٹورنٹ کے مالک کو بھی اس واقعے کے متعلق آگاہ کر دیا ہے جہاں ملزم کام کرتا تھا۔“

مزید : بین الاقوامی