ایس ایس پی مفخر عدیل گمشدگی کیس، موصوف کی تین شادیوں کا انکشاف

ایس ایس پی مفخر عدیل گمشدگی کیس، موصوف کی تین شادیوں کا انکشاف
ایس ایس پی مفخر عدیل گمشدگی کیس، موصوف کی تین شادیوں کا انکشاف

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کے لاپتا ایس ایس پی مفخر عدیل کی تیسری بیوی بھی منظر عام پر آگئی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل نے تین شادیاں کر رکھی تھیں، انہوں نے سی ایس ایس کی تیاری کروانے کی اکیڈمی بنا رکھی تھی۔لاپتا ایس ایس پی کی پہلی بیوی نارووال میں مقیم تھی جبکہ دوسری بیوی آسیہ سے ناراضی چل رہی تھی۔ میاں بیوی میں ناراضی کی وجہ مفخر عدیل کی تیسری شادی تھی۔

قبل ازیں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ مفخر عدیل نے جوہر ٹاﺅن میں اپنے دوست شہباز تتلہ ایڈووکیٹ کو قتل کرکے اس کی لاش جلادی تھی۔ گھر میں گوشت کی بدبو آنے کی وجہ سے پڑوسیوں نے پولیس بھی بلالی تھی لیکن ایس ایس پی نے واسا کا ٹرک منگوا کر گھر کو دھلوادیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور